اہم خبریں

سوشل میڈیا اکاؤنٹس تفتیش، عمران خان برہم، کون استعمال کرتا ہے نام نہیں بتائوں گا،اندرونی کہانی سامنے آگئی

راولپنڈی (اے بی این نیوز) اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے اہم تفتیش کی گئی جس کی اندرونی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی خصوصی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی اور عمران خان سے مختلف پہلوؤں پر سوالات کیے۔ تفتیش کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ جیل کے اندر سے آپ کے پیغامات سوشل میڈیا ٹیم تک کیسے پہنچتے ہیں؟ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ کوئی خاص پیغام رساں مقرر نہیں، جو بھی ملاقات کے لیے آتا ہے وہی ان کے پیغامات باہر پہنچا دیتا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے مزید کہا کہ اگر انہوں نے بتا دیا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کون چلا رہا ہے تو اس شخص کو اغوا کرلیا جائے گا، اس لیے وہ کسی کا نام ظاہر نہیں کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق سوال و جواب کے دوران عمران خان کچھ حد تک برہم بھی ہوئے۔

ادھر این سی سی آئی اے حکام نے تفتیش مکمل کرکے رپورٹ تیار کرلی ہے اور مزید اقدامات کے لیے اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔ تاہم اس معاملے پر عمران خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں :سیلاب متاثرین کی صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے،مہربانو قریشی

متعلقہ خبریں