اہم خبریں

یمن پر حملہ

صنعا (اے بی این نیوز) اسرائیلی فضائیہ نے یمن کی اہم بندرگاہ حدیدہ پر خوفناک فضائی حملے کیے، جنہیں حوثی تحریک سے منسلک ٹی وی چینل ’’المسیرہ‘‘ نے ’’بارود کی بارش‘‘ قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے بندرگاہ اور اس کے اطراف کم از کم 12 فضائی حملے کیے۔خلیج ٹائمز کے مطابق، ان حملوں سے قبل اسرائیلی فوج نے مقامی آبادی کو علاقے سے نکلنے کی ہدایات جاری کی تھیں تاکہ جانی نقصان کم سے کم ہو۔یہ کارروائی چند ہی دن بعد سامنے آئی ہے۔
جب اسرائیلی فورسز نے یمنی دارالحکومت صنعا اور صوبہ الجوف پر بھی فضائی حملے کیے تھے۔حوثی عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا کہ یمنی فضائی دفاع اس وقت ’’اسرائیلی دشمن کے جارحانہ طیاروں‘‘ کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔یاد رہے کہ حوثی تحریک، جو یمن کے بڑے حصے پر قابض ہے، حالیہ ہفتوں میں بحیرہ احمر میں کئی بین الاقوامی بحری جہازوں کو نشانہ بنا چکی ہے۔
یہ حملے حوثیوں کی جانب سے فلسطینی عوام خصوصاً غزہ کے محصور شہریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر پیش کیے گئے۔اس دوران حوثیوں نے اسرائیل پر متعدد میزائل بھی داغے، جنہیں اسرائیلی دفاعی نظام نے راستے میں ہی تباہ کر دیا۔ اسرائیل نے ان حملوں کے جواب میں یمن کے حوثی کنٹرول والے علاقوں پر کارروائی تیز کرتے ہوئے حدیدہ بندرگاہ کو بھی ہدف بنایا ہے۔یہ صورتحال نہ صرف یمن بلکہ پورے خطے میں کشیدگی کو نئی سطح پر لے جا رہی ہے، جہاں بحیرہ احمر کی تجارتی راہیں بھی براہِ راست خطرے کی زد میں آ گئی ہیں۔
مزید پڑھیں :جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کے فیصلے کے خلاف وکلا کی کل مکمل ہڑتال

متعلقہ خبریں