اہم خبریں

ٹویٹر ہینڈل ہینڈلنگ کا معاملہ،عمران خان سے تفتیش،بانی نے تحریری سوالنامہ مانگ لیا

راولپنڈی (اے بی این نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹر ہینڈل کے معاملے پر ایف آئی اے کی 3 رکنی ٹیم نے ان سے تفتیش کی۔ ذرائع کے مطابق ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے مختلف ٹویٹس کے حوالے سے سوالات کیے جس پر انہوں نے تحریری سوالنامہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ اس کا تفصیلی جواب دیا جا سکے۔

تفتیش کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ایف آئی اے ٹیم نے باقاعدہ ملاقات اور سوال و جواب کیا ہے۔ معاملہ اب قانونی تقاضوں کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔

مزید پڑھیں :چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے پر انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی

متعلقہ خبریں