اہم خبریں

ہالی ووڈ کے معروف اداکار، ہدایت کار رابرٹ ریڈفورڈ انتقال کر گئے

نیویارک (اے بی این نیوز) ہالی ووڈ کے معروف اداکار، ہدایت کار اور ماحولیاتی سرگرم کار کن رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

انہوں نے فلمی دنیا میں ایسے کردار ادا کیے جنہوں نے لاکھوں دل جیتے۔۔ اداکاری کے علاوہ وہ ہدایت کاری میں بھی نمایاں تھے، اور ان کی ہدایت کردہ فلم *Ordinary People* نے اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین ہدایت کار کا اعزاز حاصل کیا۔

ریڈفورڈ نے ماحولیاتی آواز اٹھانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے Sundance Institute کی بنیاد رکھی، جس نے نوجوان اور آزاد فلم سازوں کو فروغ دیا، اور قدرتی وسائل کے تحفظ، ماحولیات کی پائیداری اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف کام کیا۔

مزید پڑھیں :ہر گھر اور پلازہ میں سیپٹک ٹینک بنانا لازمی قرار دے دیا گیا

متعلقہ خبریں