اہم خبریں

ہر گھر اور پلازہ میں سیپٹک ٹینک بنانا لازمی قرار دے دیا گیا

لاہور (اے بی این نیوز) ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لیے ایک اہم اور سخت فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اب ہر گھر اور پلازہ میں سیپٹک ٹینک بنانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
محکمے کے مطابق یہ اقدام زیرِ زمین پانی اور آبی ذخائر کو گندے اور بغیر ٹریٹمنٹ چھوڑے جانے والے پانی سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔ آلودہ پانی نہ صرف ماحول کو نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ اس کے باعث پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ رہا ہے۔

ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ’’ڈوئل واٹر مینجمنٹ‘‘ اپنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس پالیسی کے تحت ہر گھر کے ساتھ تین خانوں پر مشتمل سیپٹک ٹینک بنایا جائے گا، جب کہ سوسائٹی کی سطح پر ایک جدید ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی نصب کیا جائے گا تاکہ سیوریج پانی کو صاف کر کے دوبارہ استعمال کے قابل بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں :احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کی آخری ویڈیو،جا نئے کیا فرمائش کی تھی

متعلقہ خبریں