اہم خبریں

نواز شریف نے عمران خان کےخلاف لندن پلان بی کے تحت پرواز بھری ہے،بیرسٹر سیف

پشاور ( اے بی این نیوز        ) بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف بانی پی ٹی آئی کے خلاف نام نہاد “لندن پلان بی” کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، جبکہ اس منصوبے میں جلد ہی وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ ان کے مطابق شریف خاندان اس وقت جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے شدید خوفزدہ ہے اور اسی وجہ سے ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے اب تک کے تمام منصوبے ناکامی سے دوچار ہو چکے ہیں اور سخت ترین جبر اور فسطائیت کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو جھکانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح لندن پلان اے ناکام ہوا تھا، اسی طرح پلان بی بھی بانی پی ٹی آئی کے عزم کے سامنے نہیں ٹک پائے گا۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ علی امین گنڈاپور اپنی کابینہ سمیت گزشتہ روز سے اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیں لیکن بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ شریف خاندان کس قدر بوکھلاہٹ اور خوف کا شکار ہے۔
مزید پڑھیں :200 روپے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا اعلان

متعلقہ خبریں