اہم خبریں

کراچی: شادی والے دن لاپتا ہونے والا دلہا گھر واپس لوٹ آیا

کراچی(اے بی این نیوز)کراچی کے ضلع کورنگی کے علاقے مدینہ کالونی میں شادی والے دن لاپتا ہونے والا دلہا اپنے گھر واپس لوٹ آیا۔

نچی چینل کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں 11 ستمبر کو شادی کے روز گھر سے تیاری کے لیے سیلون جانے والا دلہا جہانزیب لاپتا ہوگیا تھا جس کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ جہانزیب نجی فیکٹری میں کام کرتا ہے، مقدمہ درج کرکے نوجوان کی تلاش شروع کردی گئی ہے، دلہے کے والد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے بیٹے کو اغوا کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جہانزیب سے گمشدگی سے متعلق زمان ٹاؤن تھانے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ آیا وہ اپنی مرضی سے گیا تھا یا پھر اس کو کسی نے اغوا کیا تھا۔

جہانزیب کے اہل خانہ کے مطابق اِن کے بیٹے کی حالت ابھی کچھ بتانے کے قابل نہیں ہے، فی الحال جہانزیب کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں لگ رہی۔

دلہے کے والد نے پولیس کو بتایا کہ جہانزیب کی بارات 11 ستمبر کو جانی تھی، شادی کے روز وہ شام 6 بجے کورنگی نمبر 4 پر واقعے سیلون جانے کے لیے موٹر سائیکل پر گھر سے نکلا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شام تقریباً ساڑھے 7 بجے سیلون سے تنویر نامی شخص کی کال آئی جس نے بتایا کہ جہانزیب تاحال سیلون نہیں پہنچا ہے، فون کال کے بعد جہانزیب کی تلاش شروع کی گئی جب کہ جہانزیب کا زیر استعمال موبائل فون بھی گھر پر موجود تھا۔

واضح رہے کہ جہانزیب کے اغوا کا مقدمہ والد وسیم کی مدعیت میں تھانہ زمان ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں۔200 روپے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا اعلان

متعلقہ خبریں