اہم خبریں

اسرائیل نے تمام سرخ لکیریں عبور کر لیں ،ایران

دوحہ (اے بی این نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملہ دہشتگردی تھی۔
اسرائیل نے قطر پر حملہ کر کے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی کی ۔
ہمیں مستقبل میں کسی بھی اسرائیلی حملے کیلئے تیار رہنا چاہیے۔
اسرائیل کو حملوں میں امریکا اور مغرب کی حمایت حاصل ہے ۔
عالمی برادری کو دہرے معیار کا کھیل کھیلنا بند کردینا چاہیے۔
دوحا پر حملہ ایک اشتعال انگیز عمل ہے۔
اسرائیل نے دوحا پر حملہ کر کے تمام سرخ لکیریں عبور کر لیں۔
قطر پر اسرائیلی جارحیت کا مقصد غزہ میں امن کوششوں کو کمزور کرنا ہے۔

مزید پڑھیں :اسرائیل نے دوحہ پر حملہ عالمی امن کو سبوتاژ کرنے کیلئے کیا،وزیر اعظم محمد شہباز شریف

متعلقہ خبریں