دوحہ (اے بی این نیوز) دوحہ میں منعقدہ عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، فلسطین کے صدر محمود عباس اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔
یہ ملاقاتیں نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئیں جہاں باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، خطے میں امن و استحکام اور مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں سے پرتپاک انداز میں مصافحہ کیا اور پاکستان کی جانب سے امت مسلمہ کے اتحاد اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا پیغام دیا۔
اجلاس میں شریک رہنماؤں نے بھی اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں اسلامی دنیا کو باہمی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ دوحہ کا یہ اجلاس عالمی سیاست میں ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے جہاں فلسطین کے مسئلے سمیت خطے کے بڑے معاملات پر اسلامی ممالک نے یکجہتی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں :اسرائیل کے جنگی جرائم تمام حدیں پار کر چکے ہیں ، فلسطینی صدر محمود عباس