اہم خبریں

دو پولیو کیسز سامنے آگئے،جا نئے کہاں آئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز)نیشنل ای او سی نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد رواں سال پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 26 ہو گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو متاثرہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری میں مبتلا کر سکتا ہے، اسی لیے اس کی بروقت روک تھام انتہائی ضروری ہے۔

نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ وائرس پر قابو پانے کے لیے جنوبی خیبر پختونخوا میں اعلیٰ معیار کی پولیو مہم جاری ہے، جس کا مقصد ہر پانچ سال سے کم عمر بچے کو اس خطرناک بیماری سے بچاؤ کے قطرے پلانا ہے۔ اسی سلسلے میں آج سے جنوبی خیبر پختونخوا، باجوڑ اور اپر دیر میں نئی پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے دوران 16 لاکھ 85 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

حکام نے والدین سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ ہر مہم میں اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو لازمی طور پر پولیو کے قطرے پلوائیں تاکہ مستقبل کی نسلوں کو اس مہلک اور ناقابل علاج بیماری سے محفوظ بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں :توشہ خانہ 2کیس،16 گواہان کے بیانات ریکارڈ، جرح مکمل

متعلقہ خبریں