اہم خبریں

اسپین بھی اسرائیل کے خلاف میدان میں آگیا،بڑا مطالبہ کر دیا

میڈرڈ (اے بی این نیوز)اسپین نے اسرائیل اور روس سے عالمی کھیلوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔میڈرڈ میں ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ اسرائیل اور روس پر بین الاقوامی کھیلوں سے اس وقت تک پابندی لگا دی جائے جب تک یوکرین اور غزہ میں جاری جنگوں کے دوران وحشیانہ کارروائیاں بند نہیں ہو جاتیں۔

سانچیز نے گزشتہ روز میڈرڈ میں پرتشدد فلسطینی حامی مظاہروں کی بھی مذمت کی جس نے لا وولٹا سائیکلنگ ریس کے فائنل مرحلے اور ایوارڈ تقریب کو منسوخ کرنے پر مجبور کیا۔
مزید پڑھیں :معدنی وسائل،عوام کے حق پر قبضہ ہوا تو جے یو آئی بھرپور دفاع کرے گی، مولانا فضل الرحمان

متعلقہ خبریں