اہم خبریں

راول ڈیم ،سپل ویز کھو دیئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدام کے طور پر ایک بار پھر اسپل ویز کھول دیے ہیں۔ راول ڈیم میں پانی کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جو کہ اس کی گنجائش کے قریب ترین سطح سمجھی جاتی ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق پانی کا اخراج آئندہ تین گھنٹے تک جاری رہے گا تاکہ ڈیم کے دباؤ کو متوازن رکھا جا سکے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نشیبی علاقوں سے دور رہیں، خاص طور پر وہ علاقے جو راول ڈیم کے نیچے واقع ہیں یا جہاں پانی کا بہاؤ متاثر ہو سکتا ہے۔

تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے، جب کہ ریسکیو ٹیمیں اور ایمرجنسی سروسز بھی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت پر عمل پیرا ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ضلعی کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔

مزید پڑھیں :سابق صوبائی وزیربیٹوں سمیت گرفتار ،وجہ سامنے آگئی،آپ بھی جا نئے

متعلقہ خبریں