اہم خبریں

کرکٹ بخار،ورلڈ چیمپئن پہلوان انعام بٹ نے اکھاڑے کو کرکٹ گراؤنڈ میں تبدیل کردیا

گوجرانوالہ ( اے بی این نیوز   )گوجرانوالہ میں آج کرکٹ کا بخار اپنی انتہاؤں کو چھو رہا ہے، جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ 2025 کے ہائی وولٹیج میچ نے صرف شائقین کو ہی نہیں، بلکہ پہلوانوں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ شہر کے ورلڈ چیمپئن پہلوان انعام بٹ نے روایتی اکھاڑے کو عارضی کرکٹ گراؤنڈ میں تبدیل کر کے یہ ثابت کر دیا

کہ گوجرانوالہ صرف کشتی کا شہر نہیں، بلکہ قومی جذبے کا مظہر بھی ہے۔انعام بٹ کی قیادت میں گوجرانوالہ کے پہلوانوں نے نہ صرف بیٹ اور بال سنبھالے بلکہ میدان میں اتر کر چوکے چھکے بھی لگائے، اور یوں اپنی بھرپور یکجہتی کا اظہار قومی ٹیم کے ساتھ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان جیتے گا، اور یہ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ غیرت اور جذبے کی جنگ ہے۔

پہلوانوں کی جانب سے “پاکستان جیتے گا” کے فلک شگاف نعرے پورے علاقے میں گونجتے رہے، اور اس منظر نے دیکھنے والوں کے جوش و خروش کو دوگنا کر دیا۔ جذبات سے لبریز اس لمحے میں پہلوانوں نے پاکستان کی فتح کے لیے اجتماعی دعا بھی کی، جس نے اس جذبے کو مزید مضبوط کر دیا کہ کھیل ہو یا جنگ، گوجرانوالہ ہر محاذ پر اپنے وطن کے ساتھ کھڑا ہے۔

مزید پڑھیں :ایشیا کپ،ہائی وولٹیج مقابلہ آج،کرکٹ بخار عروج پر،کون اترے گا میدان میں ،فیصلہ ہو گیا ،جا نئے

متعلقہ خبریں