یو اے ای ( اے بی این نیوز )یوٹیوب نے مشرق وسطیٰ میں ڈیجیٹل انقلاب کو نئی سمت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، کیونکہ متحدہ عرب امارات میں خطے کی پہلی یوٹیوب اکیڈمی قائم کی جا رہی ہے۔ یہ اقدام نہ صرف MENA (مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ) ریجن میں ایک سنگ میل ہے بلکہ ہزاروں کریئیٹرز کے لیے ایک نیا دور بھی لے کر آئے گا جو اپنے مواد کو عالمی سطح تک پہنچانے کے خواہش مند ہیں۔
اس اکیڈمی کا مقصد ڈیجیٹل کریئیٹرز کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انہیں جدید ترین ٹولز، پروفیشنل تربیت، اور عملی مہارتوں سے لیس کرنا ہے تاکہ وہ یوٹیوب پر مزید معیاری، مؤثر اور محفوظ مواد تخلیق کر سکیں۔ یوٹیوب فارمیٹس جیسے شارٹس، لائیو اسٹریمنگ، اور لانگ فارم ویڈیوز پر فوکس کرتے ہوئے اس پلیٹ فارم کو عالمی ناظرین کے لیے مزید مؤثر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
یوٹیوب اکیڈمی میں ایڈوانس ورکشاپس، ایکسپرٹ ٹریننگ سیشنز اور خصوصی پروگرامز ہوں گے، جہاں کامیاب یوٹیوبرز، ماہرین اور انڈسٹری لیڈرز کریئیٹرز کو گائیڈ کریں گے کہ کس طرح وہ اپنی پہنچ، منٹائزیشن اور برانڈ ویلیو میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف پچھلے ایک سال میں یو اے ای میں ایسے یوٹیوب چینلز کی تعداد میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے جن کی آمدن لاکھوں درہم تک پہنچ چکی ہے۔ جبکہ سعودی عرب میں یہ شرح 40 فیصد اور مصر میں 60 فیصد تک جا پہنچی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ خطے میں یوٹیوب کریئیٹرز کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔
یوٹیوب کا یہ قدم نہ صرف نوجوان نسل کے لیے ایک موقع ہے بلکہ ان تمام افراد کے لیے بھی ایک نئی امید ہے جو اپنا مواد دنیا کے سامنے لانے کا خواب دیکھتے ہیں۔ جیسے ہی یہ اکیڈمی اپنے دروازے کھولے گی، سوشل میڈیا پر اس کی بازگشت یقینی طور پر وائرل ہوگی، کیونکہ یہ صرف ایک اکیڈمی نہیں، بلکہ ایک پورے کریئیٹو کلچر کا آغاز ہے۔
مزید پڑھیں :ایشیا کپ،ہائی وولٹیج مقابلہ آج،کرکٹ بخار عروج پر،کون اترے گا میدان میں ،فیصلہ ہو گیا ،جا نئے