اہم خبریں

پاک بھارت ٹاکرا،کرکٹ شائقین کو سخت وارننگ جاری

دبئی (اے بی این نیوز)ایشیاکپ کے پاک بھارت ٹاکرے کیلئے دبئی پولیس کی ایونٹ سکیورٹی کمیٹی نے کرکٹ فینز کیلئے سخت وارننگ جاری کردی۔

اسٹیڈیم میں تشدد، بدزبانی،یا نسل پرستی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی،بدتمیزی یا جھگڑا کرنے والے کو ایک سے تین ماہ قید اور دس سے تیس درہم جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

دبئی پولیس کاکہنا ہےکہ اسٹیڈیم میں تشدد،بدزبانی یا نسل پرستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، کسی نےاسٹیڈیم میں بدتمیزی یاجھگڑا کیا تو ایک سے3ماہ قید ہوسکتی ہے،10سے30ہزار درہم جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑےگا۔

دبئی پولیس نےکرکٹ شائقین کو ہدایت کی ہےکہ کھیل کےدوران مثبت اورمہذب رویہ اپنائیں،ماحول پرامن اورشائقین کی حفاظت یقینی بنائی جائےگی،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائیگی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

متعلقہ خبریں