اہم خبریں

ایشیا کپ،ہائی وولٹیج مقابلہ آج،کرکٹ بخار عروج پر،کون اترے گا میدان میں ،فیصلہ ہو گیا ،جا نئے

دبئی ( اے بی این نیوز      )ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا اور ہائی وولٹیج مقابلہ آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے جا رہا ہے، اور سب کی نظریں اس میچ پر جمی ہوئی ہیں۔ پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف میدان میں اترنے کے لیے اپنی پلئینگ الیون کو فائنل کر دیا ہے، اور حیران کن طور پر کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔ وہی ٹیم جو عمان کے خلاف پہلا میچ کھیلی تھی، وہی بھارتی سورماؤں سے ٹکرائے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹیم میٹنگ میں حارث رؤف کی واپسی پر مشاورت ضرور ہوئی، لیکن آخرکار فیصلہ ہوا کہ فہیم اشرف بطور آل راؤنڈر ٹیم میں شامل رہیں گے، جو شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ مل کر فاسٹ باؤلنگ کا شعبہ سنبھالیں گے۔ بولنگ لائن اپ میں توازن برقرار رکھتے ہوئے ٹیم نے اسپن جال بچھانے کی حکمت عملی بھی تیار کی ہے، جس میں محمد ابرار، محمد نواز اور صائم ایوب کلیدی کردار ادا کریں گے۔

پاکستان کی ممکنہ پلئینگ الیون میں کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، فخر زمان، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔ اس الیون میں نوجوان خون اور تجربہ دونوں کا امتزاج ہے، جس سے شائقین کو ایک جارحانہ اور سنسنی خیز مقابلے کی امید ہے۔

یہ میچ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ ایک جذباتی جنگ ہے، خاص طور پر مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مختصر سرحدی کشیدگی کے بعد یہ پہلا کرکٹ مقابلہ ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے اشتعال انگیز بیانیے اور پروپیگنڈے کے باوجود پاکستانی شائقین پُرامید اور پرجوش ہیں کہ گرین شرٹس آج میدان مار لیں گے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا، اور دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے کروڑوں ناظرین کی توجہ کا مرکز بنے گا۔ سوشل میڈیا پہلے ہی اس میچ سے متعلق پوسٹس، میمز، اور تجزیوں سے بھر چکا ہے، اور جیسے جیسے پہلا گیند پھینکا جائے گا، یہ ٹاکرا ٹرینڈنگ چارٹس پر راج کرتا نظر آئے گا۔

مزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں