دبئی(اے بی این نیوز)کرکٹ کا بڑا دنگل،ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا،روایتی حریفوں آمنے سامنے آئیں گے۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 6 ماہ کے دوران دوسری بار آمنے سامنے ہونگی۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں نےچیمپئنز ٹرافی میں میچ کھیلا تھا۔حالیہ کارکردگی کے لحاظ سےدونوں ٹیمیں بہترین فارم میں ہیں،بھارت نے ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کےخلاف 9 وکٹوں سےفتح حاصل کی،پاکستان نے افغانستان اور یو اے ای کو شکست دیکر 3 ملکی سیریز اپنے نام کی۔
ایشیا کپ میں بھارت نے اب تک 19 میچوں میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان نے 6 جیتے ہیں، پاکستان کی بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں آخری فتح 2022 میں آئی تھی، بھارت 8 بار ایشیا کپ کا چیمپئن بن چکا ہے جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز صرف 2 مرتبہ حاصل کیا۔
پاکستانی بیٹر صائم ایوب کا کہنا ہےکہ صرف بھارت کو ہرانا نہیں،ٹائٹل جیتنا ہدف ہے،روایتی حریف سے ٹکراؤ کے لیے شاہینوں کی پلیئنگ الیون فائنل ہے۔
بھارتی اسسٹنٹ کوچ ریان ٹین ڈسکاٹے نےکہا میچ کے لیے انڈین ٹیم فیورٹ ہے،ایسے کھلاڑی دستیاب ہیں،جو کسی بھی نمبرپرکھیل سکتےہیں۔ بڑا معرکہ آج دبئی میں شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔
مزیدپڑھیں: متحدہ عرب امارات میں قومی دن کی مناسبت سے تعطیلات کا اعلان