اسلام آباد(اے بی این نیوز)اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
دریں اثناء محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے گیارویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا ہے ۔
اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
نوٹ:سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چند روز کے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم مری اور چراٹ میں ہلکی بارش ہو ئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب :مری 04، خیبرپختونخوا:چراٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت :نوکنڈی ،دالبندین 42 اور چلاس میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
اتوار (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مو سم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔
اتوار کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مو سم گرم جبکہ بعداز دوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔
مزید پڑھیں: نامور اداکار عشرت عباس دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے