اہم خبریں

پنجاب کو ترجیح، خیبر پختونخوا نظرانداز؟ امجد نیازی نےاین ڈی ایم اے پر سنگین سوالات اٹھا دیئے!

اسلام آباد(اے بی این نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سیدہ شہلا رضا نے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ”12 جوانوں کی شہادت بہت بڑا نقصان ہے۔ ہم سب دعا گو ہیں کہ یہ دہشت گردی ختم ہو۔”

اے بی این نیوز کے پروگرام ڈیبٹ 8 میں گفتگو کرتے ہوئےرہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ “پانی توقعات سے زیادہ آیا۔ لوگ برسوں سے دریائی راستوں پر آباد ہیں۔ غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگ ان علاقوں میں چھوٹی کاشتکاری پر مجبور ہیں۔”

سیدہ شہلا رضا نے بتایا کہ بھارت نے بھی بڑی تعداد میں پانی چھوڑا، اور اس کا اثر خاص طور پر جنوبی پنجاب میں دیکھا جا رہا ہے، جہاں تباہی کی شدت بہت زیادہ ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کےسینئر رہنما امجد علی خان نیازی نے الزام لگایا کہ این ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کو تنہا چھوڑ دیا ہے اور وہاں کے متاثرین کو وہ سہولیات نہیں دی جا رہیں جو پنجاب میں فراہم کی جا رہی ہیں”یہ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے، اور جب ایسا ہوتا ہے تو پولرائزیشن خود بخود ہو جاتی ہے۔”

پی ٹی آئی کےسینئر رہنما نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور بادل پھٹنے کے واقعات کے باوجود، بروقت امداد نہیں پہنچائی گئی۔

 
مزید پڑھیں‌:قومی کرکٹر احمد شہزاد سیلاب زدگان کی مدد کے لیے میدان میں آگئے

متعلقہ خبریں