اہم خبریں

وزیراعظم کا سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین کو بجلی کے بلوں پر ریلیف کا اعلان

اسلام آباد(اے بی این نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی کے بلوں کی وصولی روک دی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بلوں سے متعلق اجلاس ہوا۔

وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی کے بلوں کی وصولی روک دی ہے، وزیراعظم نے اس حوالے سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے ہونے کے بعد متاثرہ علاقوں کے لیے بجلی کے بل پیکج کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔ سیلاب سے متاثرہ صارفین جن سے اگست کے بجلی کے بل وصول کیے گئے ہیں ان کے بجلی کے بل اگلے ماہ ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔

وزیراعظم کے مطابق سیلاب سے پاکستان بھر میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور سیلاب متاثرین کی بحالی تک وفاقی اور صوبائی ادارے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھیں گے جب تک سیلاب متاثرین اپنے گھروں کو واپس نہیں آتے۔
مزید پڑھیں‌:لوئر دیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 جوان شہید، 10 خوارج مارے گئے

متعلقہ خبریں