اہم خبریں

چیف جسٹس پاکستان کے سیکیورٹی پروٹوکول میں کمی دی گئی

اسلام آباد( اے بی این نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے سیکیورٹی پروٹوکول میں نمایاں کمی کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے سیکیورٹی پروٹوکول کے لیے فراہم کی جانے والی گاڑیوں کی تعداد 8 سے کم کر کے 2 کر دی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی پروٹوکول میں کمی عوامی وسائل کے موثر اور معقول استعمال کے لیے کی گئی۔

فیصلے کے بعد سیکیورٹی اہلکار دیگر فرائض کی انجام دہی کے لیے دستیاب ہوں گے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے مطابق دیگر حاضر سروس ججوں کی سیکیورٹی پروٹوکول اور ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی کو بھی قواعد کے مطابق لایا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں کمی کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی وزارت داخلہ کو سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑحیں‌:آئی جی سندھ عدالتی احکامات کے باوجود انڈرگریجویٹ ایس ایچ اوز ہٹانے میں ناکام

متعلقہ خبریں