بنوں( اے بی این نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ افغانستان پر واضح کر دیا گیا ہے کہ وہ خارجیوں اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بنوں پہنچے جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پہلے سے موجود تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی۔
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے جنوبی وزیرستان آپریشن میں شہید ہونے والے 12 بہادر فوجیوں کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں:عسکری و سیاسی قیادت کی ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی تیار