اہم خبریں

مالی مشکلات،پروویڈنٹ فنڈز پر منافع میں 1.51 فیصد کمی کردی گئی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)حکومت نے مالی سال 25-2024 کےلئے پروویڈنٹ فنڈز پر منافع کی شرح کم کر کے 12.46 فیصد کر دی ہے، جو گزشتہ سال کی 13.97 فیصد شرح کے مقابلے میں 1.51 فیصد پوائنٹس کی کمی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق یہ نئی شرح جنرل پروویڈنٹ فنڈ (جی پی ایف) اور کنٹریبیوٹری پروویڈنٹ فنڈ (سی پی ایف) دونوں پر لاگو ہوگی، اور مالی سال کے دوران ان فنڈز میں تمام سبسکرپشنز اور بیلنسز اس شرح کے تحت آئینگے۔

یہ کمی حکومت کے اُس رجحان کا تسلسل ہے جسکے تحت پروویڈنٹ فنڈز پر منافع کی شرح بتدریج کم کی جا رہی ہے، مالی 24-2023 میں بھی شرح کو 14.22 فیصد سے گھٹا کر 13.97 فیصد کیا گیا تھا۔

نئی شرح وزارت ریلوے اور وزارت دفاع کے ماتحت پروویڈنٹ فنڈ بیلنسز پر بھی اثر انداز ہوگی، تاہم یہ محکمے مالی سال 25-2024 کےلئے اپنی مخصوص شرحِ منافع کے حوالے سے الگ ہدایات جاری کرینگے۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

متعلقہ خبریں