اہم خبریں

اقوام متحدہ کی پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کے قیام کی مدت میں توسیع کی اپیل

واشنگٹن (اے بی این نیوز)اقوامِ متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یو این ایچ سی آرکے افغانستان میں سربراہ نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ افغان مہاجرین کے حوالے سے اپنے دیرینہ انسانی ہمدردی کے رویے کو برقرار رکھے اور ان افراد کے قیامِ قانونی مدت میں توسیع کرے جنہیں اب بھی بین الاقوامی تحفظ کی ضرورت ہے، بالخصوص ان گروہوں کو جو جبراً واپس بھیجے جانے کی صورت میں شدید خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنیوا سے جاری کردہ بیان میں یو این ایچ سی آر کے افغانستان میں نمائندہ عرفات جمال نے کہا کہ ادارہ پاکستان کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ کمزور افراد کی شناخت کےلئے عملی طریقۂ کار وضع کیا جا سکے اور افغان باشندوں کےلئے باقاعدہ نقل مکانی کے راستے وسیعکئے جا سکیں۔

انہوں نے علاقائی ممالک پر بھی زور دیا کہ واپسی ہمیشہ رضاکارانہ، محفوظ، باوقار اور پائیدار ہونی چاہیے، اور کسی کو بھی خطرے یا پہلے ہی دباؤ کا شکار ملک میں واپس جانے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔

عرفات جمال نے کہا کہ اضافی فنڈنگ کے بغیر ہم ان افغان خاندانوں کےلئے زندگی بچانے والی امداد کو جاری نہیں رکھ سکیں گے، جو ان بیک وقت بحرانوں کا سامنا کر رہے ہیں، ہم نے حالیہ حالات کے تناظر میں اپنے خطے کے لئے اپیل کو اپ ڈیٹ کیا ہے اور 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امداد کی درخواست کی ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025،گروپ اے میں بھارت پہلے ،پاکستان دوسرے نمبر پر

متعلقہ خبریں