دبئی(اے بی این نیوز) فیکٹری مالک نے ملازمین میں پاک بھارت میچ سمیت ایشیا کپ کے 700 ٹکٹ مفت تقسیم کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں فیکٹری مالک نے اپنے ملازمین میں پاک بھارت میچ سمیت ایشیا ءکپ کے 700 ٹکٹ مفت تقسیم کر دیئے۔
ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 14 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جانا ہے جس کو شائقین کا بے صبری سے انتظار ہے۔دبئی میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں جہاں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے اور شائقین کرکٹ کی ٹکٹس کی تلاش جاری ہے وہیں دبئی میں محنت کشوں میں پاک بھارت میچ سمیت ایشیا کپ کے 700 فری ٹکٹس بھی تقسیم کردیئےگئے۔
دبئی میں سرگرم کامیاب کاروباری اور سماجی شخصیت انیس ساجن نے اپنی کمپنی میں جنوب ایشیا سے تعلق رکھنے والے اور کرکٹ فینز کیلئے 700 ٹکٹس کا انتظام کیا اور ٹکٹس تقسیم کئے تاکہ کرکٹ کے شیدائی دبئی میں میچز دیکھیں۔
انیس ساجن نے بتایا کہ وہ بھی کرکٹ کا جنون رکھتے ہیں اور ہمیشہ کرکٹ کے اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کیلئے بے تاب رہے ہیں مگر اب ان کی خواہش ہے کہ دبئی میں بسے محنت کش اپنے کرکٹ اسٹارز کو میدان میں ایکشن میں دیکھیں تو انہوں نے کرکٹ میچز کے ٹکٹس بطور تحفہ دیئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں آج بروزہفتہ13ستمبر 2025 سونے کی تازہ ترین قیمت