اہم خبریں

ایشیا کپ ٹی20، پاکستان نے عمان کو شکست دے دیدی

دبئی ( اے بی این نیوز )ایشیا کپ ٹی20: پاکستان نے عمان کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے دیدی۔ دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمان کو 94 رنز سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 161 رنز بنائے، جس کے جواب میں عمان کی پوری ٹیم صرف 67 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 66 رنز اسکور کیے اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان نے 29 اور فخر زمان نے 23 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد نواز 19، حسن نواز 9 اور فہیم اشرف 8 رنز بنا سکے جبکہ صائم ایوب اور سلمان آغا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔عمان کی جانب سے عامر کلیم اور شاہ فیصل نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تاہم باقی بولرز پاکستانی بیٹرز کو دباؤ میں نہ لا سکے۔

ہدف کے تعاقب میں عمان کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی۔ کوئی بھی بلے باز پاکستانی بولنگ اٹیک کا سامنا نہ کر سکا اور پوری ٹیم صرف 67 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔پاکستان کی اس کامیابی نے نہ صرف ٹیم کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے بلکہ ٹورنامنٹ میں اگلے مرحلے تک رسائی کے امکانات بھی روشن کر دیے ہیں۔ شائقین کرکٹ قومی ٹیم کی اس فتح کو سوشل میڈیا پر خوب سراہ رہے ہیں، جبکہ محمد حارث کی شاندار اننگز کو “گیم چینجر” قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ آگیا،جا نئے کیا مشروط اعلان کر دیا

متعلقہ خبریں