اہم خبریں

کشمیر کی آزادی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، خورشید احمد عباسی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف خورشید احمد عباسی نے کہا کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر در حقیقت بھارت کے ظلم و جبر برداشت کرنے اور آزادی کی جنگ لڑنے والے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو خراج تحسین پیش کرنے اور اس عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے کہ ہم کشمیری کی آزادی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اہل پاکستان، آزادجموں و کشمیر کے عوام اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی و کشمیری اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہم ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت سے کسی طور دستبردار نہیں ہونگے. 5 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا اور پاکستان کو آزاد جموں و کشمیر سے ملانے والے تمام پلوں پر انسانی زنجیریں بنائی جائیں گی ۔ کشمیری اپنے عظیم شہداء کےخون کوہرگز رائیگاں نہیں جانے دینگے اور مادرِ وطن کو بھارتی تسلط سے آزاد کروا کے دم لیں گے۔ ہر اندھیری رات کے بعدروشن سحر ہےاور کشمیر میں بھارتی ظلم و سفاکیت کی رات بھی ختم ہوکےرہیگی ۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گرافی تبدیل کر کے آر ایس ایس کے غنڈے بسانا چاہتا ہے۔کشمیر زمینی تنازعہ نہیں ہے یہ حق خودارادیت کا معاملہ ہے ۔بھارت نو لاکھ فوج کے ساتھ کشمیر پر قابض ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ کر رکھا ہے ، ہندوستان کشمیر پر اپنی چال چل چکا اب ہم ٹھوس اقدامات اور ملی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو پوری قوت سے اجاگر کریں گے کشمیریوں کے اندر مزاحمت کا جذبہ برقرار رہے گا جنہوں نے اپنے بیٹے اپنی عزتیں تحریک آزادی کشمیر پر قربان کہ انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں