اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد کے شہریوں کے لیے خوشخبری ۔ ضلعی انتظامیہ نے مارگلہ سمیت تمام ہائیکنگ ٹریلز دوبارہ کھول دیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق بارشوں کے باعث یہ ٹریلز عارضی طور پر بند کیے گئے تھے تاکہ ہائیکرز کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے، تاہم اب محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چند روز تک مزید بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اسی لیے شہری آج سے دوبارہ مارگلہ کے حسین پہاڑی راستوں پر ہائیکنگ اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
یہ فیصلہ شہریوں کی سیفٹی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے کیا گیا تھا، جسے اب محفوظ حالات دیکھتے ہوئے واپس لے لیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے قدرتی حسن اور تازہ فضاء میں وقت گزارنے کے شوقین شہری اور سیاح اب بغیر کسی رکاوٹ کے ٹریلز کا رخ کر سکتے ہیں۔ مارگلہ ہلز نہ صرف دارالحکومت کی خوبصورتی کو دوبالا کرتے ہیں بلکہ ہائیکنگ اور آؤٹ ڈور ایکٹیویٹیز کے شوقین افراد کے لیے ایک بہترین تفریحی مقام بھی ہیں۔
مزید پڑھیں :آئی فون 17 کی پاکستانی مارکیٹ میں اگلے ہفتے آمد متوقع ،جا نئے قیمت بارے