اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آئی فون 17 کی پاکستانی مارکیٹ میں اگلے ہفتے آمد متوقع ہے۔ ایپل کی نئی آئی فون 17 سیریز نے پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شوقین افراد کو پرجوش کر دیا ہے۔ موبائل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ابتدائی اسٹاک 19 یا 20 ستمبر تک ملک میں پہنچ سکتا ہے۔ تاہم یہ یونٹ پی ٹی اے سے منظور شدہ آئی فونز ہوں گے جب کہ پی ٹی اے سے منظور شدہ آئی فون 17 کے ماڈلز چند ہفتوں بعد مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔
لاہور کی مشہور موبائل شاپ “سیل لنکس” نے اعلان کیا ہے کہ وہ نئے فونز کی دستیابی کے فوراً بعد فروخت شروع کر دیں گے۔ دیگر دکانداروں نے بھی تصدیق کی ہے کہ محدود اسٹاک جلد ہی ان تک پہنچ جائے گا۔
پاکستان میں سب سے زیادہ زیر بحث آئی فون 17 ایئر ہے جسے کمپنی کا اب تک کا سب سے پتلا فون قرار دیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس ماڈل کی آمد پر مداح مسلسل تبصرے کر رہے ہیں اور لگتا ہے کہ یہ ماڈل سب سے زیادہ مانگ میں ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق آئی فون 17 ایئر کی ابتدائی قیمت 400,000 سے 450,000 روپے کے درمیان ہوسکتی ہے۔ اگر پی ٹی اے سے منظور شدہ موبائل خریدا جاتا ہے تو اس کی قیمت 500,000 روپے سے زیادہ ہونے کا امکان ہے، جیسا کہ گزشتہ سال آئی فون 16 پرو میکس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ تاہم، اصل قیمتوں کا اعلان اسی وقت کیا جائے گا جب مقامی ڈسٹری بیوٹرز اور موبائل شاپس سرکاری نرخ جاری کریں گے۔
پاکستان میں ایپل کے سرکاری اسٹورز کی کمی کی وجہ سے، نئے آئی فونز ہر سال پرائیویٹ ڈیلرز یا مرکنٹائل جیسے ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے ملک میں آتے ہیں۔ ابتدائی دنوں میں زیادہ تر نان پی ٹی اے آئی فون 17 ماڈلز دستیاب ہوں گے، جو اپنی محدود تعداد کی وجہ سے زیادہ قیمتوں پر فروخت کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں :ٹی چوک منصوبہ اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح کے رہائشیوں کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم