اسلام آباد (اے بی این نیوز)چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سےجانی ومالی نقصانات ہوئے۔
آئندہ 2سے3روزمون سون جاری رہےگا۔
ہیڈپنجنداورگڈوبیراج پرپانی کابہاؤتیزہے۔
ستلج،راوی اورچناب کےعلاقوں میں صورتحال کنٹرول میں ہے۔
شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر میں بھی غیر معمولی واقعات نوٹ کیے گئے۔
آئندہ سالوں کیلئےپاکستان کو بہتر طور پر تیار کیا جائے گا۔
نقصانات کی تفصیلات ویب سائٹ پر اپڈیٹ کی جا رہی ہیں۔
نقصانات میں جانی نقصان، لائیو سٹاک اور دیگر ڈیٹیلز شامل ہیں۔
پنجاب کے ڈھانچے اور نقصانات کی رپورٹ جلد فراہم کی جائے گی۔
وزیراعظم نے ایگریکلچر نقصان کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کر دی ہے۔
چاول، کپاس اور کچھ علاقوں میں گنے کی فصلیں بھی تباہ ہوئیں۔
دنیا کے 150ذرائع سے ملنے والی معلومات پر ارلی وارننگ تیار کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں :ایشیا کپ،پاک بھارت میچ ،ہندو انتہا پسندوں کا سپریم کورٹ سے رجوع،بھارتی ججز کا کیس کی سماعت سے انکار