اہم خبریں

ایشیا کپ، تیاریاں مکمل،بھارتی ٹیم پراعتمادنظرآرہی ہے،ہیڈ کوچ

دبئی (اے بی این نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے پاکستان کی تیاریاں مکمل ہیں اور کھلاڑی بہترین فارم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اسکواڈ میں اسپنرز کا اچھا کمبی نیشن موجود ہے اور پانچ اسپنرز کی موجودگی ٹیم کی سب سے بڑی خصوصیت ہے جو دبئی کی کنڈیشنز میں فائدہ دے گی۔

مائیک ہیسن نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک نیا اور منفرد تجربہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سے پہلے بھی کئی بار دونوں روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے دیکھ چکے ہیں لیکن اس بار کا ماحول اور دباؤ بالکل الگ ہوگا۔ انہوں نے بھارتی ٹیم کو پراعتماد قرار دیتے ہوئے تسلیم کیا کہ پاکستان کے لیے یہ ایک بڑا چیلنج ہے تاہم ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑی اس کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ ایشیا کپ جیسے بڑے ایونٹس میں اسپنرز کا کردار فیصلہ کن ثابت ہوتا ہے اور پاکستانی اسپنرز اس چیلنج کو جیت میں بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق ٹیم کا فوکس دباؤ سے نکل کر بہترین کرکٹ کھیلنے پر ہے تاکہ شائقین کو ایک یادگار ٹورنامنٹ مل سکے۔

مزید پڑھیں :مئی میں تجارتی پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی بالواسطہ درآمدات کا انکشاف

متعلقہ خبریں