اہم خبریں

مئی میں تجارتی پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی بالواسطہ درآمدات کا انکشاف

اسلام آباد (رضوان عباسی) پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی اور حکومت کی جانب سے ہرقسم کی تجارت پر پابندی کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان درآمدات جاری رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اگست 2025 میں بھارت سے پاکستان کی درآمدات کا حجم 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا جو گزشتہ برس کے اسی مہینے کے مقابلے میں 37 فیصد زیادہ ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق اگست 2024 میں بھارت سے پاکستانی درآمدات کا حجم 2 کروڑ 33 لاکھ ڈالرز تھا۔ موجودہ حکومت کے ڈیڑھ سالہ دور میں بھارت سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 7 بار اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارچ، اگست اور ستمبر 2024 میں، جب کہ اکتوبر 2024، فروری اور مارچ 2025 میں بھی درآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا۔
حکام کے مطابق پاکستان نے رواں برس مئی میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ معطل کیے جانے کے بعد ہرقسم کی دوطرفہ تجارت پر پابندی عائد کردی تھی۔ ساتھ ہی بھارتی مصنوعات کی تیسرے ممالک سے درآمد پر بھی مکمل پابندی لگا دی گئی۔یاد رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل اگست 2019 میں بھی بھارت کے ساتھ تجارت معطل کی تھی، تاہم بعد میں نرمی کرتے ہوئے زندگی بچانے والی ادویات اور کچھ اشیاء کی محدود درآمد کی اجازت دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں :یوٹیلیٹی سٹورز کے تمام ملازمین فارغ ،2 سال، 20 سال، مستقل اور کنٹریکٹ والے ملازمین کو کیا مراعات ملیں گی، جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں