بہاولنگر( اے بی این نیوز )لالیکا آٹھاڑ بستی مامونکا میں ریسکیو کی کشتی الٹ گئی
ریسکیو کی کشتی میں 22 افراد سوار تھے۔
پانی کا چڑھاؤ اونچا اور لوگ زیادہ ہونے کی وجہ سے کشتی الٹی، ریسکیو ذرائع کے مطابق
20 افرادباحفاظت نکال لئے گئے،2افراد لاپتہ ہیں۔
لاپتہ افرادکی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
یسکیو اہلکار کشتی میں سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے تھے ۔
پانی کی رفتار زیادہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
مزید پڑھیں :دریائےستلج اور چناب نے تباہی مچادی