لندن (اے بی این نیوز )لندن میں پیش آنے والے واقعے نے ایک بار پھر برطانوی نژاد پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان کو خبروں کی سرخیوں میں لا کھڑا کیا ہے۔ پرانتھا اسٹاپ پر ہونے والی تقریب کے دوران ان پر انڈا پھینکا گیا جس نے ان کی متنازعہ شہرت اور عوامی ردعمل کو نئی بحث کا موضوع بنا دیا۔
چاہت فتح علی خان وہ گلوکار ہیں جنہوں نے کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے دنوں میں سوشل میڈیا پر اپنی منفرد اور غیر روایتی ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی۔ ان کے مخصوص انداز اور گانوں کے بول بدلنے کی روایت نے انہیں ایک طرف مقبول بنایا تو دوسری طرف سخت تنقید کا نشانہ بھی۔ علی حیدر جیسے معروف فنکاروں کے ساتھ ان کے اختلافات نے بھی ان کی مقبولیت کو مزید متنازع بنا دیا۔
مزید پڑھیں :پشین میں کارراوئی، 4 فتنہ الخوارج ہلاک،اسلحہ اوربارود برآمد