اہم خبریں

وفاقی کابینہ نےگھریلو استعمال کیلئےگیس کنکشن پرعائد پابندی ختم کردی

اسلا آباد(اے بی این نیوز)وفاقی کابینہ نے گیس صارفین کو نئےکنکشن دینے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ کابینہ نے گھریلو استعمال کے لیےگیس کنکشن پر عائد پابندی اٹھالی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنیاں کنکشنز کی فراہمی کا عمل شروع کریں گی، آر ایل این جی کنکشنز سے صارفین کی ایل پی جی کے مقابلے میں 30 فیصد کم لاگت آئے گی۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ جو مشکلات گیس کنکشن نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو درپیش تھیں وہ دور ہوں گی۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ سیلاب کا پانی اب پنجند کے مقام سے سندھ میں داخل ہورہا ہے، پانی کی گزرگاہیں تنگ کردی گئیں ،جس وجہ سے سیلاب آرہےہیں، زرعی ایمرجنسی لگانے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا عظیم دوست ہے جس نے ہرمشکل میں ساتھ دیا، ہم چین کے ساتھ ایک نئے دور کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، وزیراعظم جلد چاروں وزرائے اعلیٰ سے میٹنگ کریں گے ۔

مزید پڑھیں۔نیپال میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران جیلوں سے 13 ہزار 500 سے زائد قیدی فرار

متعلقہ خبریں