راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) بانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل۔
مقدمے کی مزید سماعت 12 ستمبر تک ملتوی۔
استغاثہ کے 16ویں گواہ صہیب عباسی کا بیان قلمبند۔
انعام شاہ کے بیان پر بشریٰ بی بی کی وکیل کی جرح مکمل۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل 12 ستمبر کو انعام شاہ پر جرح کریں گے۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدالت پیش کیا گیا۔
سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔
مزید پڑھیں :کراچی میں سیلاب،سکول بند،فوج طلب،ایم 9 ڈوب گئی، ایمرجنسی آپریشن شروع