کراچی ( اے بی این نیوز )کراچی میں تیز بارش ، ہر طرف سیلابی ریل، شہری محصور، پانی گھروں میں داخل، فوج طلب، تعلیمی ادارے بند، ندی کنارے رہائش پذیر میاں بیوی اور ایک گاڑی بہہ گئی، ایک شخص کیا لاش مل گئی ۔
4افراد کو بچالیا گیا ، تھڈو ڈیم بھرنے پر سپل ویز کھول دئیے گئے۔ ایم 9 بھی ڈوب گئی۔ ٹریفک کی روانی متاثر۔ خواتین۔ بچوں سمیت متعدد افراد محفوظ مقامات پرمنتقل ۔ ملیر، سہراب گوٹھ، لیاری ندی سمیت کئی علاقے زیرِ آب۔
ملیر ندی میں بھی طغیانی کا خدشہ۔ پانی کورنگی کازوے سے بھی گزرے گا۔ انصاری پل پر ندی میں شدید طغیانی۔ میمن گوٹھ میں پانی کا ریلا پہنچ گیا ۔ مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کاشہباز گوٹھ کا دورہ۔ جمالی پل اور اطراف کے علاقوں کا معائنہ کیا۔
مشینری متحرک ۔ شہر میں 4 ریلیف سینٹرز قائم ۔ پانی کی نکاسی ہنگامی بنیادوں پر جاری ۔کراچی میں پاک فوج عوام کی خدمت میں پیش پیش۔ طوفانی بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر آپریشن شروع کیا گیا۔
پاک فوج، پاکستان رینجرز سندھ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سول انتظامیہ کے ہمراہ مختلف رہائشی علاقوں میں جمع ہونے والے پانی کی نکاسی یقینی بنا رہے ہیں۔ موٹر وے ایم 9 اور سعدی ٹاؤن میں پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ ٹریفک کی بحالی کے لیے بھی فوجی دستے مختلف علاقوں میں عوام کی مدد میں مصروف ہیں۔ متاثرین نے پا ک فوج کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن پر شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں :2025 کی پہلی ششماہی میں اسمارٹ فونز پر حملوں میں اضافہ : کیسپرسکی رپورٹ