اہم خبریں

غیر قانونی سرحد عبور کرتے ہوئے ایرانی فوج کی فائرنگ،6 افغان تارکین وطن جاں بحق

تہران (اے بی این نیوز)غیر قانونی طور پر بارڈر کراسنگ کے دوران ایرانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 6 افغان تارکین وطن ہلاک۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے تمام ممالک میں غیر قانونی تارکین وطن اور باڈر کراسنگ کے والےسےانتہائی سخت قوانین موجود ہیں۔ہیومن رائٹس آرگنائزیشن حال وش کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سرحد کو پار کرنے کی کوشش میں افغان تارکین وطن پر ایرانی سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 6 افغان تارکینِ وطن ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ اس وقت شروع ہوئی جب افغان تارکین وطن نے سرحدعبور کرنے کی کوشش کی۔

اس کے علاوہ ایرانی سیکیورٹی فورسز نے صوبہ سیستان میں 40 افغان تارکین وطن کوحراست میں بھی لیا ہے۔ ایرانی سکیورٹی فورسز نے تقریباً 120 افغان تارکین وطن پر گولیاں چلائیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

تاہم اس واقعے پر نہ تو ایران کی حکومت اور نہ ہی افغان حکام نے کوئی باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی ایرانی سرحدی علاقوں میں 300 سے زائد افغان شہریوں پر فائرنگ کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: تھائی لینڈ ،سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم تھاکس شیزاوترا کو ایک سال قید کی سنا سنادی

متعلقہ خبریں