کراچی (اے بی این نیوز)کراچی کی سیشنز کورٹ نے یونیورسٹی روڈ پر شہریوں سے موبائل فون چھیننے کے بعد پولیس مقابلے میں گرفتار کیے گئے مجرم کو مجموعی طور پر 27 سال قید کی سزا سنادی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج (شرقی) شاہد علی میمن نے ملزم محمد سہیل کو مجرم قرار دیتے ہوئے مختلف جرائم پر الگ الگ سزائیں سنائیں۔
، جن میں دفعہ 324 (اقدام قتل) کے تحت 10 سال قید، دفعہ 397 (ڈکیتی یا ڈکیتی کے دوران قتل یا سنگین نقصان پہنچانے کی کوشش) کے تحت 7 سال قید، دفعہ 353 (سرکاری ملازم کو ڈیوٹی سے روکنے کے لیے حملہ یا زبردستی) کے تحت 2 سال قید اور دفعہ 186 (سرکاری ملازم کے کام میں رکاوٹ ڈالنا) کے تحت ایک سال قید شامل ہے۔
جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ’کراچی شہر کی موجودہ صورتحال ہر شہری کے لیے اچھی نہیں کیونکہ اسٹریٹ کرائم روز بروز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور معاشرے کا کوئی بھی فرد ان سنگ دل لٹیروں کے ہاتھوں محفوظ نہیں۔جج نے فیصلے میں مزید کہا کہ بغیر لائسنس اسلحہ تمام جرائم کی جڑ ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی آئس کریم کمپنی کے ڈسٹر ی بیوٹر عرفان مصطفی سمیت 6 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری