ابوظہبی(اے بی این نیوز)ایشیا کپ 2025 کے افتتاحی میچ میں آج افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین میچ ابو ظہبی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیمیں اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی میں پانچ مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں جن میں سے تین میں افغانستان اور دو میں ہانگ کانگ کو فتح حاصل ہوئی۔
ابوظہبی کا میدان افغانستان کے لیے خوش نصیبی کی علامت سمجھا جاتا ہے جہاں اس نے 15 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 11 میں فتح حاصل کررکھی ہے۔
تاہم دوسری جانب افغانستان اور ہانگ کانگ کے مابین اس میدان میں کھیلے گئے واحد میچ میں افغانستان کو شکست ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جانے والے جانے والے ایونٹ میں آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں پاکستان، بھارت، عمان اور یو اے ای شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
مزید پڑھیںنیپال میں شدید احتجاجی مظاہرے، وزیراعظم کے پی شرما نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا