اہم خبریں

امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی سےصدر آزادکشمیربیرسٹر سلطان محمود کی ملاقات،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ

واشنگٹن (نیوزڈیسک)آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آج واشنگٹن میں امریکی کانگریس کی رکن شیلاجیکسن لی سے ملاقات کی اورانہیں غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی تازہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے امریکہ پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کے لئے اپناکردارادا کرے۔انہوں نے امریکی کانگریس کی رکن کو مقبوضہ کشمیر میںجاری بھارتی فوجیوں کی طر ف سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سے بھی آگاہ کیا۔امریکی کانگریس کی رکن نے کہا کہ وہ ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کے سلسلے میں اپنا کرداراداکریںگی۔

متعلقہ خبریں