اہم خبریں

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کا خطرہ

لاہور(اے بی این نیوز)پی ڈی ایم اے نے آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتراضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے،مون سون بارشوں کا 10واں اسپیل 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئی،لاہور اور شیخوپورہ2،منڈی بہاوالدین اور نارووال میں1ملی میٹر بارش ہوئی،منگلا 72، جہلم 40،مری8،ملتان 4 اور بہاولپور 3 میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق 9 ستمبر تک ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے،دریائے چناب راوی اورستلج میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے،بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کےباعث ندی نالےبپھرسکتے ہیں،کمشنرز ڈپٹی کمشنرز اور دیگرافسران الرٹ ہیں۔
مزید پڑھیں: تھائی لینڈ کے بادشاہ نے نئے وزیراعظم کے نام کے توثیق کردی

متعلقہ خبریں