اسلام آباد(اے بی این نیوز) دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر)زاہد محمود نے اے بی این نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ جاری ہے جو شہادتیں ہوئی ہیں۔
وہ ہیروز ہیں اس قوم کے ،قیامت کے دن ہم سے پوچھا جائے گا کہ آپ نے قوم کیلئے کیا کیا؟ ہم ن جوابدہی کرنی ہے ان شہیدوں کے بچوں کو خاندان کوکہ ہم نے ان شہیدوں کے خون کا کیا کیا ہے ؟ ان کی لاج رکھنے کیلئے ۔
پاکستان کو ہمیشہ بیرونی سازش ہوئی ہے تو ہر پاکستانی کے اندر ایک جذبہ موجود ہے اور یہ جذبہ ہے حسینیت کا۔ہر پاکستانی کے اندر ایک حسین بستا ضرور ہے وہ کسی کی اجارہ داری مانتا نہیں یہ صرف میں فوج کی بات نہیں کررہا پوری قوم کی بات کررہا ہوں اور یہ فوج بھی اسی سوسائٹی کا حصہ ہے ۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی میں بارش کے بعد نالوں کی صورتحال تشویشناک، گوالمنڈی اور کٹاریاں میں پانی کی سطح بلند