اہم خبریں

پی سی بی نے جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کردیا

لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان 12 اکتوبر سےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا۔

لاہور اور راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ 12 تا 16 اکتوبر اور دوسرا ٹیسٹ میچ 20 تا 24 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی جبکہ باقی دو میچز 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

بعد ازاں تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔ میچز چار، چھ اور آٹھ نومبر کو کھیلے جائیں گے۔17برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا۔
مزید پڑھیں:رجب بٹ اور اقرا ءکنول کیخلاف مالیاتی سکینڈل کی تحقیقات شروع

متعلقہ خبریں