اہم خبریں

نریندر مودی اس بار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

نیو دہلی(اے بی این نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس ماہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں جنرل ڈیبیٹ سے خطاب نہیں کرینگے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری تازہ فہرست کے مطابق بھارت کی نمائندگی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کریں گے، جو 27 ستمبر کو خطاب کریں گے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس 9 ستمبر سے شروع ہوگا۔

جبکہ جنرل ڈیبیٹ 23 سے 29 ستمبر تک جاری رہے گی۔روایت کے مطابق سب سے پہلے برازیل اور پھر امریکا خطاب کریں گے۔ اس بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 23 ستمبر کو دوسری مدتِ صدارت میں اپنا پہلا خطاب کرینگے۔

ابتدائی فہرست میں وزیراعظم مودی کو 26 ستمبر کو خطاب کرنا تھا تاہم اب اس میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ اسی دن اسرائیل، چین، پاکستان اور بنگلہ دیش کے رہنماؤں کے بھی خطاب متوقع ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق یہ اجلاس دنیا کی ’سب سے مصروف سفارتی سرگرمی‘ قرار دیا جاتا ہے، جو اس بار اسرائیل-حماس جنگ اور یوکرین تنازع کے سائے میں منعقد ہو رہا ہے۔
مزید پرھیں: سیلاب متاثرین کیلئے امریکی امداد کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

متعلقہ خبریں