اہم خبریں

جو ہوا غلط ہوا ،علیمہ خان اس قوم کی بیٹی ہیں ،اختیار ولی خان

اسلام آباد(اے بی این نیوز ) مشیر اعظم پاکستان اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ میں اس بارے میں بہت کلیئر ہوں حتیٰ کے حکومت بھی اور ہماری قیادت بھی اس بارے میں کلیئر ہے ۔

ہم کبھی کسی ایسےعملکو سپورٹ نہیں کرینگے یہ قابل شرم ہے ۔ایسا نہیں کرنا چاہئے اگر ماضی میں ہمارے ساتھ ہوا تھا میاں نواز شریف پر حملہ کیا گیا۔احسن اقبال پر فائرنگ تک کرادی گئی تھی ،پرویز رشید کو گالیاں دی گئی تھیں ان کو جوتے دکھائے تھے مریم اورنگزی کی کس طرح ٹرولنگ ہوئی تھی آپ کو وہ سب کچھ دیا ہوگا وہ ریکارڈ پر ہے اور تحریک انصاف نے کبھی اس چیز کو کنڈم نہیں کیا۔

جنہوں نے کیا یہ غلط کیا ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔سیاست کو سیاست رہنے دینا چاہئے میں علیمہ خان کوانکے ساتھ نظریاتی اختلاف سہی،جماعتی اختلاف سہی ،انکے طرز تکلم سے ،انکی باتوں سے ،انکے خیالات سے میں اتفاق نہ کروں ،نہیں کرسکتا ،بحیثیت ایک خاتون،ایک سابق وزیراعظم کی بہن،ایک پارٹی کے لیڈر کی بہن کی حیثیت اور اس قوم کی بیٹی کی حیثیت سے جو ہوا میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کون رہے گا یا نہیں،فیصلہ ہم کریں گے،ترجمان دفترخارجہ

متعلقہ خبریں