اہم خبریں

آج عید میلاد النبیؐ مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منائی جارہی ہے

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ آج مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جارہی ہے گی۔تفصیلات کے مطابق دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی اور تمام صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔

نماز فجر کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد اور ملک کی ترقی و خوشحالی کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں متفقہ طور پر منظور کردہ قرارداد کے تحت اس سال حکومت نے 1447 ہجری کو نبی کریم حضرت محمد ﷺ کے 1500ویں یوم ولادت کے طور پر منانے کےلئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

اس دن کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی بین الاقوامی سیرت کانفرنس ہوگی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اورصدر آصف علی زرداری کی شرکت کرینگے۔وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام خصوصی محفل نعت آج رات اسلام آباد میں ہوگی۔
مزید پڑھیںَ: آج ملک بھر میں 60 واں یوم دفاع منایاجا رہاہے

متعلقہ خبریں