اہم خبریں

افغانستان زلزلہ،ہر جانب قیامت،جا نئے ہلاکتوں کی تعداد،صورتحال مزید سنگین ہو نے کا خدشہ

کابل ( اے بی این نیوز      )کابل سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مشرقی افغانستان میں آنے والے ہولناک زلزلے نے تباہی مچا دی ہے، اور افغان ہلال احمر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 2205 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3640 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے، لیکن ملبے تلے اب بھی کئی لوگ دبے ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

ہلال احمر نے یہ بھی بتایا کہ یہ اعداد و شمار ابتدائی ہیں اور مکمل تفصیلات آنے کے بعد صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ افغان عبوری حکومت کے نائب ترجمان حمد اللہ فطرت نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم “X” پر بتایا کہ بے گھر ہونے والے خاندانوں کے لیے مختلف مقامات پر خیمہ بستیاں قائم کر دی گئی ہیں اور خوراک، ادویات اور دیگر ہنگامی امدادی سامان متاثرین تک پہنچایا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ روز تک زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تباہ ہونے والے مکانات کی تعداد 6782 ہو چکی تھی، جس نے ہزاروں خاندانوں کو کھلے آسمان تلے لا کھڑا کیا۔ انسانی المیے کی اس صورتحال نے عالمی برادری کو بھی جھنجھوڑا ہے اور کئی ممالک کی جانب سے ہمدردی اور امداد کی پیشکشیں کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں :جسٹس منصورعلی شاہ کے چیف جسٹس سے 6 سوال،خط لکھ دیا،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں