اہم خبریں

سیاست میں جوتا ،سیاہی ، گالم گلوچ پی ٹی آئی نے متعارف کرائی، خواجہ آصف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      ) وزیر دفاع خواجہ آصف نےٹوئٹ میں کہا ہے کہ آگ اب اپنے دامن تک پہنچ گئی ہے۔
سیاست میں مخالفت ہونی چاہیے مگر تہذیب کے دائرے میں۔
سیاست میں جوتا ،سیاہی ، گالم گلوچ پی ٹی آئی نے متعارف کرایا۔
مسجد نبویﷺ میں مریم اورنگزیب پر گالیاں ، بال نوچنے کا واقعہ افسوسناک تھا۔
بیگم کلثوم نواز کی علالت کا مذاق اڑایا گیا ۔
سیاسی حریفوں کی فیملیز کو ٹارگٹ کرنا شرمناک عمل ہے۔
سوشل میڈیا پر غلاظت کا طوفان پی ٹی آئی نے برپا کیا۔
آج بانی کے اپنے خاندان میں دو گروپوں کی لڑائی میں انڈے استعمال ہوئے۔
مزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں