اسلام آباد( اے بی این نیوز ) صدر آصف زرداری کا 12 ربیع الاول کے موقع پر پیغام ۔
صدر مملکت کی قوم اور مسلم امہ کو 12 ربیع الاول کے بابر کت دن کی مبارکباد۔ صدر مملکت نے کہا کہ
تاریخی اور یادگار موقع امت مسلمہ کے لیے خوشی اور عقیدت کا باعث ہے ۔
12ربیع الاول اپنی زندگیوں کو تعلیمات نبوی ﷺکے مطابق ڈھالنے کے عہد کا دن ہے۔
امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا حل نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات میں پنہاں ہے۔
ہمیں سیرت مصطفیﷺ کی روشنی میں مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔
نبی اکرم ﷺ نے ہمیں اتحاد ، محبت اور بھائی چارے کی تلقین کی۔
نبی اکرم ﷺ ہمیشہ کمزوروں ، یتیموں اور ضرورت مندوں کی مددکا درس دیا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریفنے جشن ولادت رسول ﷺکے موقع پر پیغام دیا کہ
نبی آخرالزماں حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت نے ظلمتوں کونور میں بدلا۔
نبی کریم ﷺ نے انسانیت کو عدل، رحمت، مساوات اور وحدت کی نئی راہیں دکھائیں۔
سیرت طیبہ ﷺہمارے لیے ہر دور میں رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔
محبت ، بھائی چارے اور امن کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانا ہے۔
مزید پڑھیں :جسٹس منصورعلی شاہ کے چیف جسٹس سے 6 سوال،خط لکھ دیا،جا نئے تفصیلات